کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی ارکان سرجانی تیسر ٹاؤن میںآپس ہی میں لڑ پڑے ،ایک دوسرے پر مکوں سے بارش کردی ، دونوں نے ایک دوسرے پر قبضوں کے الزامات بھی لگائے ، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ارکان کی جانب سے واقعہ کے حوالے سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان زمین اور پلاٹ پر قبضے کرنے لگے ، منگل کے روز سرجانی ٹاون تھانے کی
حدود سرجانی تیسر ٹاو?ن میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے آفتاب جہانگیر پہنچے تو اسی دوران صوبائی اسمبلی کے رکن رابستان بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں نے ایک دوسرے پر پلاٹوں پر قبضے کرنے میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے ، صوبائی اسمبلی کے رکن رابستان کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی ، اسی دوران تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اورایک دوسرے کو مغلظات بھی بکی گئیں اور بعدازاں مکوں کی بارش کردی اور آفتاب جہانگیر فوری طور پر گاڑی میں بیٹھ کرصوبائی اسمبلی کے مشتعل حامیوں سے بچنے کے لیئیفورا گاڑی میں بیٹھ گئے ، جبکہ رابستان کے حامیوں نے قومی اسمبلی کے رکن آفتاب جہانگیر کی گاڑی پر مکوں برسائییاور ممبرقومی اسمبلی کے ساتھی کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا ، ایس ایچ او آغا معشوق کے مطابق دونوں رکن اسمبلی نے ایک دوسرے پر پلاٹوں پر قبضے کرنے کے حوالے سے الزامات لگائے تھے اور اسی دوران ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھااور اس دوران بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور مغلظات بھی بکیں تھی لیکن تھانے میں دونوں رکن اسمبلی کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دی گئی ہے ، اگردرخواست دی گئی تو پولیس فوری طور پر کارروائی کریگی۔