ترجمان گولڑہ شریف دربار کو قتل کر دیا گیا،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

16  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد؍ہری پور( آن لائن ) ترجمان گولڑہ شریف دربار سہیل خان کو قتل کر دیا گیا۔ وہ ہری پور کے مقامی اخبار میں صحافی تھے ۔ ہری پور کے علاقے حطار میں منشیات فروش کی گرفتاری کی خبر دینے پر منشیات فروش کے بیٹے نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کیا۔

آر پی او ہزارہ محمد عالم شنواری نے مقامی صحافی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کیپٹن (ر) منصور امان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روزترجمان گولڑہ شریف دربار سہیل خان کو ہری پور کے علاقے حطار میں قتل کر دیا گیا ۔ سہیل خان پر عدالت سے واپسی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی انہوں نے منگل کے روز ہی قتل کی دھمکیاں ملنے پر ڈی ایس پی کو درخواست بھی دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل خان ہری پور کے مقامی اخبار میں صحافی تھے اور انہیں منشیات فروش کی گرفتاری کی خبر دینے پر منشیات فروش کے بیٹے نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کیا۔ آر پی اوہزارہ محمد عالم شنواری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کیپٹن (ر) منصور امان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس نے منشیات فروش کے دو بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جنہیں جلد گرفتار کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…