پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے موقف میں تبدیلی آگئی ،عمران بھیک مانگنے پر بھی یوٹرن لے گئے،تحریک انصاف کی حکومت کون ساکام نہیں کرپائے گی،مفتاح اسماعیل نے بڑا چیلنج کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے موقف میں تبدیلی آگئی ہے، اسد عمرنے اسحاق ڈار کوپانچ سال برا کہنے کے بعد اب ان کی تعریف شروع کردی ہے، تحریک انصاف کی حکومت پچاس ہزار گھر بھی نہیں بنا پائے گی، عمران خان بھیک مانگنے پر بھی یوٹرن لے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ

نیب کسی کے قبضے میں نہیں لیکن کسی سول شخص کو بغیر ریفرنس دیئے پکڑ لینا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف شہبازشریف کو بغیر ریفرنس گرفتار کرلیا گیاہے لیکن حکومت میں موجود کئی لوگوں پر نیب میں مقدمات ہیں لیکن ان کو تو گرفتار نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کے کرپشن کے خلاف جہاد کی تاب مسلم لیگ ن نہیں لاسکتی ، تحریک انصاف کو شہبازشریف کی 56کمپنیاں یاد آتی ہیں لیکن پشاور میٹر و یاد نہیں آتی جس پر 68ارب روپے لگ چکے ہیں لیکن میٹرو ابھی تک نہیں بنی اس کے برعکس لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں میٹرومنصوبے وقت پر اور کم قیمت میں بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر بنانے کا تحریک انصاف کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے ، اب تو تحریک انصاف کے موقف میں تبدیلی آگئی ہے ، اسد عمرنے اسحاق ڈار کوپانچ سال برا کہنے کے بعد اب ان کی تعریف شروع کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پچاس ہزار گھر بھی نہیں بنا پائے گی ، وزیر اعظم عمران خان اب آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے بھی یوٹرن لے گئے ہیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…