راولپنڈی( آن لائن) سول ایوی ایشن حکام کی مبینہ غفلت اور سست روی کے باعث نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ایپرن سائیڈ پر زہریلے سانپ نے ڈیوٹی عملے کی دوڑیں لگا دیں ملازمین اور مسافروں ،میں خوف ہراس پھیل گیا ایئرپورٹ انتظامیہ کے پاس سانپ کے ڈسنے کے علاج کے لیے ادویات بھی عدم دستیابی کے باعث مرکزی رن وے اور اطراف سکیورٹی ڈیوٹی کرنے والا عملہ بھی خوف کا شکار ہے تاہم اس سے پہلے بھی نیواسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ
پر سانپ نکلنے کے متعددواقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن عملے کی بارہا شکایت کے باوجود انتظامیہ نے تاحال ایکشن نہیں لیا سول ایوی ایشن کے بروقت ایکشن نہ لینے کی صورت میں مزید سانپ نکلنے کا خدشہ ہے یاد رہے کہ سول ایوی ایشن کے نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بین الاقوامی سطح کا ماحول اور سہولیات کے دعوؤں کے باوجود سانپ نکلنے کے علاوہ ائیرپورٹ کی حدود میں آوارہ کتوں کی موجودگی کی شکایات بھی موصول ہو چکی ہیں۔