لاہور(آئی این پی) پنجاب پولیس نے زمینوں پر قبضے کے ملزم منشا بم کو اسلام آبا د پولیس سے تحویل میں لیکر لاہور منتقل کردیا ‘تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائیگی جبکہ ایس پی صدر معاذ ظفر نے کہا کہ منشا بم کے خلاف اب تک 82مقدمات درج ہوچکے ہیں‘ منشا بم کے بھائی کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے ، منشا بم اور اسکے بیٹے پر اور سیز پاکستانی کی چھ کنال اراضی پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہواہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی صدر معاذ ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشا بم کے خلاف اب تک 82مقدمات درج ہوچکے ہیں اور وہ کل سپریم کورٹ میں پیش ہوا جہاں اس کو
اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا اور پنجاب پولیس آج اس کو گرفتار کرکے لاہور لے آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشا بم کے بھائی کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے ، منشا بم اور اسکے بیٹے پر اور سیز پاکستانی کی چھ کنال اراضی پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہوا ،تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ منشا بم پر مقدمہ 1982میں درج ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ منشا بم اقتدار میں آنیوالی ہر حکومت کے ساتھ شامل ہوجاتاتھا ، منشام بم پر مقدمات کے باوجود کارروائی نہ ہونا حیران کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشا بم پولیس سے بھاگتا رہا اور اب میر ٹ پر تفتیش ہوگی اور منشا بم کیخلاف مقدمات کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل جی جائیگی ۔