پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراطلاعات فواد چودھری کی چین اور سعودی عرب کے سفیروں سے ملاقات، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم کا دورہ چین دونوں دوست ملکوں کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا ٗوزیراعظم کا دورہ تجارت ، توانائی ، بنیادی ڈھانچہ ، سماجی اور معاشی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دور

ان بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ چین دونوں دوست ملکوں کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔نہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ تجارت ، توانائی ، بنیادی ڈھانچہ ، سماجی اور معاشی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ سی پیک منصوبے سے ناصرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ خطے کے عوام بھی مستفید ہوں گے ۔چوہدری فواد نے کہا کہ سی پیک سے سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپنی وسیع ثقافت اور آرٹ کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ دونوں ملکوں کی قیادت سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے ۔وزیر اطلاعات کا چین کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہاکہ پاکستان چین کا قریبی دوست اور اہم اتحادی ہے ٗعمران خان کے دورہ چین سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ملک تاریخی، مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،آئندہ دنوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی عوام کا خادم حرمین شریفین سے عقیدت و احترام کا رشتہ ہے۔ دونوں ملکوں کا متعدد علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر اطلاعات کے دورہ پاکستان میں اطلاعات ، ثقافت کے شعبے میں تعاون پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر اطلاعات کے دورہ پاکستان سے تعلقات کو فروغ ملا۔ دونوں ملکوں کے درمیان فلم اور ڈرامے کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا اہم ترین دوست ملک ہے ۔ دونوں ملک تاریخی، مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ آئندہ دنوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…