لاہور( این این آئی ) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے بتایا ہے کہ وطن عزیز کو درپیش شدید مالی بحران کے پیش نظر وفاقی حکومت کی درخواست پر 148ارب روپے کی خطیر رقم بجٹ سر پلس کے طور پر مختص کی جا رہی ہے ۔پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بجٹ تقریر کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کو
درپیش سنگین معاشی بحران کی وجہ سے صوبائی حکومت نے انتہائی ذمہ داری سے کام لیتے ہوئے کفایت شعاری کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے ۔ یہ رقم حکومت پنجاب کے اپنے پاس ہی موجود رہے گی اور یہ آئندہ مالی سال کے دوران ہر قسم کے ترقیاتی اخراجات کیلئے دستیاب ہو گی جس کے لئے ہم ایک جامع حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں ۔