ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد 3 روز تک بند رہنے کے بعد کھول دی گئی،بارڈرپر اب باڑ لگائی جائے گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن (آئی این پی)پاک افغان سرحد تین روز تک بند رہنے کے بعد منگل کو کھول دی گئی ، سرحدی تنا زع، کشیدگی کے خاتمے اور حالات کو معمول پر لانے کے لئے اے این پی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کے دونوں جانب اعلی حکام سے مسلسل رابطے ، سرحد پر آمدورفت بحال ہونے کے بعد اے این پی کے صوبائی صدر نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ دونوں جانب خیر سگالی کے جذبات پروان چڑھائے جائیں ، پاکستان اور افغانستان نہ صرف خطے کے دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں

بلکہ دونوں جانب کے عوام تجارت اور معیشت کے ساتھ ساتھ خونی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں انہیں ایک دوسرے سے دور کرنے کی بجائے قریب لانے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے واقعے کے بعد پاک افغان باب دوستی بند کردیاگیا تھا اس دوران دونوں جانب پھنسے سینکڑوں افراد اتوار کی رات گئے اے این پی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کی کوششوں سے اپنے گھروں کو پہنچ گئے تھے تاہم اتوار سے سرحد پر ہر قسم کی آمدورفت معطل رہی ۔ اس دوران اے این پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر و چمن سے رکن بلوچستان اسمبلی اصغرخان اچکزئی دونوں جانب مسلسل اعلی حکام کے ساتھ رابطے میں رہے انہوں نے افغان قونصل جنرل سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور رابطے کئے اصغرخان اچکزئی اس بات کی ضرورت پر زور دیتے رہے کہ سرحدی کشیدگی کا خاتمے کرکے حالات کو معمول پر لایا جائے کیونکہ سرحد پر تنا اور باب دوستی کی بندش سے برادر اقوام اور تاجروں و صنعتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اصغرخان اچکزئی کے کوششوں کے نتیجے میں منگل کے روز چمن پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان پہلا باظابطہ رابطہ ممکن ہوا جس کے بعد منگل کو باب دوستی تجارتی اور عام آمدورفت کے لئے کھول دیاگیا اور ایف آئی اے کا میگریشن آپریشن بھی بحال ہوگیا سرحد پر موجود ذرائع کے مطابق

اگرچہ بارڈر فینسنگ کا عمل تاحال دوبارہ شروع نہیں ہوا تاہم دونوں جانب حالات معمول پر آگئے ہیں فورسز اپنی پوزیشن پر چلی گئی ہیں اور مستقل فائر بندی بھی برقرار ہے بتایاجارہا ہے کہ بارڈر فینسنگ کا عمل دوبارہ شروع ہونے سے قبل پاک افغان حکام کے مابین فلیگ میٹنگ بھی متوقع ہے منگل کو سرحد کھلنے اور آمدورفت بحال ہونے پر تاجروں ، ٹرانسپورٹروں اور عام عوام نے سکھ کا سانس لیا تین روز سے سرحد پر کھڑے ٹرک ، نیٹو سپلائی کے آئل ٹینکر ز ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے

کنٹینرز کی آمدورفت بحال ہونے پر دونوں جانب خوشی کا اظہار ہوتا رہا اور سرحد پر کھڑے لوگ پاک افغان دوستی زندہ باد کے نعر ے لگاتے رہے دریں اثنابلوچستان اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے باب دوستی کھلنے اور سرحد پر آمدورفت بحال ہونے پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان خطے کے دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں دونوں جانب کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں یہاں کے عوام نہ صرف تجارت اور معیشت بلکہ

اس کے ساتھ ساتھ خونی رشتوں میں بھی بندھے ہوئے ہیں سرحد کی بندش سے نہ صرف تجارت اور معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ دونوں جانب آباد قبائل میں بھی تشویش کی لہر دوڑ جاتی ہے دونوں جانب رہنے والے لوگ گہرے خونی رشتوں میں بندھے ہیں ایسے میں ہمیں ان کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے بجائے انہیں مذید قریب لانے کی ضرورت ہے . پاکستان اور افغانستان دونوں کی ترقی ، امن اور خوشحالی ایک دوسرے سے وابستہ ہے

تنازعات کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں بلکہ تنازعات سے براہ راست دونوں ممالک کے عوام اور تاجر طبقات متاثر ہوتے ہیں دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ اچھے ہمسایوں کے طور پر رہیں تاکہ کسی کو دخل اندازی کا موقع ہی نہ مل سکے انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں مثالی تعلقات یقینی بناتے ہوئے تجارت کو مزید وسعت دینی چاہئے معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے نہ صر ف عوام خوشحال ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کی معیشت بھی مضبوط اور مستحکم ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…