پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرنے پر چھ اراکین اسمبلی پر بجٹ اجلاس میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، نام جاری

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے ، سپیکر اور حکومت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے،توڑ پھوڑ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر حامل اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن کے چھ ارکین اسمبلی محمد اشرف رسول ،ملک محمد وحید، محمد یسین عامر، محمد مرزا جاوید، مس زیب النساء اور طارق مسیح گل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بجٹ اجلاس کے اختتام تک اجلاس میں

شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔اراکین اسمبلی کے خلاف کاروائی کے آرڈرز میں بیان کیا گیا ہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران سپیکر نے صوبائی وزیر خزانہ کو بجٹ تقریر پیش کرنے کی جیسے ہی دعوت دی اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی کرتے ہوئے شور مچانا شروع کر دیا۔ انہوں نے بجٹ تقریر اور اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، سپیکراور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی فرنیچر توڑ دیا اور ایوان کا امن تہہ و بالا کر دیا۔ سپیکر نے ایوان کو آرڈر میں لانے کے لیے باربار اپوزیشن اراکین کو متنبیہ کیا۔ مگر مذکورہ بالا چھ اراکین نے سپیکر کے آرڈرز کی پرواہ نہ کی اور رولز کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایوان میں فکس مائیکرو فون اور ریکارڈنگ مشینیں توڑ ڈالیں اور ایوان کی میزیں الٹ دیں۔مذکورہ اراکین اسمبلی ایوان کے افسران پر بھی حملہ آور ہوئے۔ طارق مسیح گل نے ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک کو گریبان سے پکڑ لیا اور دھکے مارے مذکورہ بالا صورت حال کے پیش نظر اراکین اسمبلی کی ڈیمانڈ اور پنجاب اسمبلی کے مقدس ایوان کے وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے قواعدو انضباط کار پنجاب اسمبلی بابت 1997کے قاعدہ 210کے تحت حامل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اپوزیشن کے مذکورہ بالا چھ اراکین پر بجٹ اجلاس کے اختتام تک اجلاس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…