پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

چین پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ تیزی سے اپنے تعلقات کو فروغ دے رہا ہے ٗ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ چین تیزی سے اپنے تعلقات کو فروغ دے رہا ہے ٗدونوں ممالک مشترکہ کوششوں سے ترقی کے عمل کو جاری رکھیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے پریس کانفرنس کے دوران پاک چین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چین خطے میں اپنے برادر ملک پاکستان کو ہمیشہ فوقیت اور اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی میں

تعلقات کو بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش رہتی ہے،چین پاکستان تعلقات تیزی سے بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ چین کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے جاری ہیں۔ چینی صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے عمران خان کو نئے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کا فوری طور پر دورہ کیا اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملک کر چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)کے مختلف شعبوں اورمنصوبوں کو تیزی سے مکمل کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک مابین ثقافتی وفود کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ کوششوں سے ترقی کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، چین کی خود مختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے والے کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…