اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر پانی وبجلی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ محمد آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوار کے متعلق (ن)لیگ دور کے تمام معاہدے ایوان میں پیش کرے ۔ منگل کو خواجہ محمد آصف نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات کو پتا ہونا چاہیے کہ بجلی پیدا
کرنے کے معاہدوں میں نرخ حکومت نہیں نیپرا طے کرتا ہے اور اس کے لئے پبلک سماعت کی جاتی ہے اور تحریک انصاف بھی اس میں حصہ لیتی رہی ہے پھر بھی محترم وزیر کی تسلی کے لئے بجلی کی پیداوار کے (ن) لیگ کے دور کے معاہدے قومی اسمبلی میں لے آئیں ، نیپرا کو بھی بلوا لیں ہم بھی حاضر ہیں اور وہاں اپنا موقف بیان کریں گے ۔