کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس مزید104پوائنٹس کمی سے 36700کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید18ارب35 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.79فیصدزائدجبکہ50.66فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔منگل کو کاروبار کے آغاز پرکے
ایس ای100انڈیکس 36ہزار 767 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کچھ دیر ہی دیر بعد کاروبار میں تیزی آئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے کچھ دیر کے لیے کاروبار میں استحکام پیدا ہوا۔ساڑھے گیارہ بجے کے بعد کاروبار غیر مستحکم ہونا شروع ہوا اور پھر مستقل منفی زون میں چلا گیا۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس میں 266 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 104.19پوائنٹس کمی سے 36663.38پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے167کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،190کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں18ارب35 کروڑ13لاکھ18ہزار804روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب59 ارب23 کروڑ28لاکھ70ہزار269روپے ہوگئی ۔منگل کومجموعی طور پر18کروڑ17لاکھ 29ہزار720شیئرزکا کاروبارہوا،جو پیر کی نسبت1کروڑ62لاکھ14ہزار640 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ،
جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے2400.00روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت57.06روپے اضافے سے1709.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت299.00روپے کمی سے7000.00روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت27.00روپے کمی سے521.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں3کروڑ60لاکھ80ہزار500شیئرز کے ساتھ
سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سے1.53روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ21لاکھ57ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت55پیسے اضافے سے10.56روپے ہو گئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس135.14پوائنٹس کمی سے17711.31پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس30.46 پوائنٹس کمی سے62056.42پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس5.54پوائنٹس کمی سے27319.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔