منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چالیس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے ضمنی انتخابات میں مداخلت نہیں کی‘ جہاں شکست ہوئی وہاں کیا ہوا؟وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی چالیس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے ضمنی انتخابات میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کی ،پی ٹی آئی کو جہاں شکست ہوئی ہے وہاں امیدوار کمزور تھے ۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں پولیس ، انتظامیہ، پٹواریوں، اساتذہ سمیت ہر سرکاری محکمے کو ساتھ ملا کر ضمنی انتخاب لڑتی تھیں ، ضمنی انتخاب کے

حلقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہوتے تھے لیکن چالیس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ضمنی انتخابات کے موقع پر کرپٹ پریکٹسز نہیں کی گئیں اور اس پر عمران خان کی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے کئی دہائیوں سے چلی آنے والی گندی روایت کو توڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن حلقوں میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے وہاں امیدوار کمزور تھے ،ایسا نہیں ہے کہ عوام کی جانب سے حکومت کی کارکردگی یا پالیسیوں پر عدم اعتماد کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…