اسلام آباد/لاہور( این این آئی) ضمنی انتخابات میں پہلی بار بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں بھی انتخابی عمل کا حصہ بنے اور ووٹ کاسٹ کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن حکام سمندر پار 7364 پاکستانی بطور ووٹرز رجسٹر کیے گئے جن میں سے انٹرنیٹ کے ذریعے کل 6 ہزار 233 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ضمنی انتخابات میں رجسٹرڈ 84 فیصد آئی ووٹرزنے ووٹ کاسٹ کیا۔ قومی اسمبلی کے 5117 آئی ووٹ کاسٹ ہوئے
اور صوبائی اسمبلیوں کے 1116 آئی ووٹ کاسٹ ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سمندرپار پاکستانیوں نے پاس کوڈ سے بذریعہ انٹرنیٹ اپنا ووٹ پاکستانی وقت کے مطابق ہی کاسٹ کیا۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے مرکزی شکایات سیل کا دورہ کیا جہاں انہیں ادارے کے ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے بریفنگ دی۔ڈی جی نے بتایا کہ بحرین سے پاس کوڈ سے متعلق شکایت ملی جس پر انہیں معلومات فراہم کی گئیں۔