منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ کے 16 ہزار ٹیکس نادہندہ گان کی فہرست تیارکرلی ،اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے والے ٹیکس نادہندہ گان کی فہرست مرتب کی ہے جنہوں نے گزشتہ 2 سال کے دوران اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے 16 ہزار افراد کی نشاندہی کی گئی ہے

جنہوں نے ریئل اسٹیٹ کے بزنس میں سرمایہ کاری کی تاہم ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں جبکہ ان ہی میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کے پاس نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) بھی نہیں ۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 2 سال کے دوران 80 ہزار لین دین ہوئیں جن کی کل مالیت ڈپٹی کمشنر ریٹ کے مطابق 8 سو ارب روپے ہے جبکہ اس کی حقیقی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے۔مذکورہ اعداد و شمار ایف بی آر کے ذیلی ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کی جانب سے مرتب کیے گئے ہیں جو 40 لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری کو ایف بی آر نظام میں ریکارڈ کر دیتا ہے۔ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے دستاویزات کو درست رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے اپنے بجٹ اعلان میں جولائی کے بعد سے ہونے والی ٹرانزیکشنز کو ٹیکس ریٹرن سے مشروط کردیا تھا۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ادارہ ایسے افراد کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے پہلے ہی نوٹس جاری کر چکا ہے، جو ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد جو ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں تاہم اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروارہے، انہیں بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک ملک بھر میں 200 افراد کو نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ مختلف ذرائع سے ایسے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کے باوجود ابھی تک ان کے خلاف کارروائی سگنل نہیں ملا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…