پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

گوجرانوالہ،بیوی کی لاش کے ٹکڑے کرنے والا شوہر گرفتار،لرزہ خیز انکشافات

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ پولیس نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹھکانے لگانے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی رضا اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے ٹھکانے لگانے جا رہا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔قتل کی اندوہناک واردات گوجرانوالہ کے جلیل ٹاون میں پیش آئی۔تھانا صدر کے ایس ایچ او قیصر عباس کے مطابق رضا رحمان نے اپنی بیوی عدیلہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ دونوں کی گیارہ سال قبل پسند کی شادی

ہوئی تھی اور دونوں کے تین بچے ہیں۔رضا رحمان نوکری کیلئے سعودی عرب میں رہتا تھا، جہاں سے وہ کچھ روز قبل واپس آیا۔ رضا نے پہلے بیوی کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد ازاں لاش کے ٹکڑے کیے اور بوری میں ڈال کر قریبی ندی میں بہانے لے جا رہا تھا کہ پولیس نے دھر لیا۔پولیس کے مطابق رضا کو شک تھا کہ اس کی بیوی کا کسی سے چکر چل رہا ہے، بیوی کی بے وفائی پر دلبرداشتہ ہو کر رضا نے اسے قتل کردیا۔ رضا کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی اس کی بات نہیں سنتی تھی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…