اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران کسی بیل آؤٹ پیکج کا مطالبہ نہیں کیا لیکن پھر بھی سعودی عرب نے کیا پیشکش کی؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلا ت سے نکالے گی ٗ پچھلی حکومتوں کی مجرمانہ کارروائیوں اور ملبے کو صاف کرنے کے لیے ہمیں وقت کی ضرورت ہے ٗ اسحاق ڈار اچھے وزیر تھے تو اپنے خلاف دائر کرپشن کیسز کا سامنا کر نا چاہیے ۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے

لیکن پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت بہتر اور کارآمد پالیسیاں اپناتے ہوئے ملک کو درست سمت پر گامزن کرنے کیلیے کوشاں ہے اور انشاء اللہ تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلات سے نکالے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران کسی بیل آؤٹ پیکج کا مطالبہ نہیں کیا تاہم سعودی عرب نے اشارہ دیا ہے کہ وہ پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی مجرمانہ کارروائیوں اور ملبے کو صاف کرنے کے لیے ہمیں وقت کی ضرورت ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے غریب عوام کے لیے کچھ نہیں کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت غریب عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگر ایک اچھے وزیر تھے تو انہیں پاکستان میں اپنے خلاف دائر کرپشن کیسز کا سامنا کرنا چاہئے۔ دریں اثناء وزیراعظم کے مشیر بر ائے کامرس، ٹیکسٹائل انڈسٹری و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان جلد کئی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کرے گا ٗ سعودی حکومت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے، گوادر میں آئل سٹی بھی بنائیگی۔ ایک انٹرویو میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان جلد کئی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کرے گا،

اس حوالے سے متعدد ممالک کے ساتھ بات چیت کا عمل آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کے وفد نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران یقین دہانی کرائی کہ سعودی حکومت گوادر میں آئل سٹی قائم کرنے اور پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے پاکستانی مصنوعات کو موثر انداز میں بیرون ممالک میں فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…