بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کس حلقے میں کاسٹ کیا ؟ جانئے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور/ گجرات /کراچی (آئی این پی ) ضمنی الیکشن کیلئے وزیراعظم عمران خان نے پولنگ سٹیشن موہڑہ میںووٹ ڈالا، خواجہ سعدرفیق نے لاہور، چودھری شجاعت حسین نے گجرات اور مصطفی کمال نے کراچی میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اتوار کو ضمنی الیکشن میں وزیراعظم عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ سٹیشن موہڑہ نور سکول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے۔این اے 131 لاہور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعدرفیق ایف بلاک پولنگ سٹیشن نمبر چھ پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سعد رفیق کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر نے بھی ووٹ ڈالا۔مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے اپنے آبائی علاقے این اے 69 گجرات میں ووٹ ڈالا، این اے 63 ٹیکسلا میں تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان نے ووٹ کاسٹ کیا۔پی پی 292 ڈی جی خان پر مسلم لیگ ن کے امیدوار اویس خان لغاری نے بھی ووٹ کاسٹ کرلیا، تحریک انصاف کے این اے 243 کراچی سے امیدوار عالمگیر خان نے اپنا ووٹ گلشن کالج میں ڈالا، پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے بھی اسی حلقے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اپنیاپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…