جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری شہریوں کو کن چیزوں کی پابندی کرنا ہو گی؟اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی )الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور پانچ افراد کے اجتماع سمیت وال چاکنگ پر پابندی ہو گی ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضمنی الیکشن 2018 کے سلسلہ میں راولپنڈی اور تحصیل ٹیکسلا میں( آج)اتوار کو مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سمیت انتخابات

میں حصہ لینے والے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے رات گئے تک تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی تھی، پنجاب حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کو دفعہ 144 نافذ کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا تھا جسکے بعد ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں آج اسلحہ کی نمائش کرنے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پانچ افراد کے اجتماع سمیت لوڈ سپیکر اور وال چاکنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دوسری جانب راولپنڈی شہر میں الائیڈ ہسپتالوں سمیت ریسیکو اور فائر بریگیڈ سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر اور شہر میں 100میٹر تک کی حدود تک کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنا دفتر قائم کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے نزدیک 400 گز کے ایریا میں کسی بھی قسم کی گاڑی یا موٹر سائیکل کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائدہوگی،کسی ایمر جنسی کی صور ت میں محفوظ راستے کی فراہمی کو ہر صورت کلیئر رکھنے ،کالے شیشے اور بغیر نمبرپلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے قانونی کاروائی کرنے اور ایمبولینس، فائر بریگیڈو دیگر سرکاری گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن کے سلسلہ میںحلقہ این اے 60اور این اے 63 میں 14امیدواروں میں مقابلہ متوقع ہے راولپنڈی پولیس کے 04ہزار سے زائد افسر ان وملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندار اور باہر تعینات کر دئیے گئے ہیں،جس کے لیے فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے درجہ اول کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 60 راولپنڈی میں ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے،اس حلقہ میں حنیف عباسی کو انسداد منشیات عدالت کی جانب سے سزا ک بعد الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کے ساتھ پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھا ۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اور وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق تحریک انصاف کے

ٹکٹ پر میدان میں ہیں جبکہ ان کا مقابلہ نون لیگ کے سجاد خان سے ہوگا، مجموعی طور پر حلقے میں امیدواروں کی کل تعداد 9 ہے۔رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 63 ٹیکسلا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے یہاں 5 امیدوار قومی اسمبلی کی نشست کے لیے مد مقابل ہیں۔ یہاں تحریک انصاف کے منصور حیات خان اور ن لیگ کے عقیل ملک کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

یہ نشست وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے دو نشستیں جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔ انہوں نے چوہدری نثار علی خان کو شکست دی تھی۔دوسری جانب پولیس آفیسر عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے ضمنی الیکشن 2018؁ء کو فول پروف بنانے کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیاہے ۔ سکیورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 04ہزار سے زائد افسر ان و

ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے تمام لگائی گئی ڈیوٹی کو 03ڈویژنز، 07سب ڈویژنز، 11سیکٹر زاور 45سب سیکٹرز میں تقسیم کیاگیا ہے ۔ کسی بھی ناگہانی صور ت حال سے فوری نمٹنے کے لیے ایلیٹ فورس کے 24سیکشنز ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ سکیورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی ضلع میں ضمنی انتخابات کے لیے 646پولنگ سٹیشنز ہیں

جن کو حساسیت کے اعتبار سے 03کیٹگریزمیں تقسیم کیاگیا ہے جن میں کیٹگری”A”کے 76پولنگ سٹیشنز ،”B”کے 125اور کیٹگری”C”کے 445پولنگ سٹیشنز ہیں ۔فورس کی تعیناتی حساسیت کے اعتبار سے کیٹگری”A”کے پولنگ سٹیشنز پر دیگر پولنگ سٹیشنز کی نسبت تعداد میں زیادہ لگائی گئی ہے۔تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز پولنگ کے آغاز سے اختتام تک

گشت ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔سیکٹرانچارج اپنے اپنے ایریا میں لگائی گئی ڈیوٹی کو وقتاًفوقتاًچیک اور بریف کریں گے۔پولیس حکام کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔پولنگ کے اختتام پر گنتی کے عمل کے دوران اور نتائج کے وقت کسی بھی شخص کو ہلڑ بازی ،ہوائی فائرنگ یا کسی بھی قانونی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

سب ڈویژن سطح پر ایس ڈی پی اوز اپنے علاقہ میں لگائی گئی ڈیوٹی کی سپرویژن کریں گے ۔ڈویژن سطح پر ایس پیز جبکہ اور آل سپر ویژن ایس ایس پیز آپریشنز علی رضا سر انجام دیں گے ۔دریں اثناء سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لیئے راولپنڈی میں بہترین ٹریفک انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے

منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس موقع پر04ڈی ایس پیز،07انسپکٹرز،89وارڈن افسران جبکہ 16ٹریفک اسسٹنٹس خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایاکہ ضمنی الیکشن کے دوران اور نتیجہ کا اعلان ہونے کے بعد راولپنڈی شہر میں ٹریفک روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گاٹریفک روانی کے لیئے متبادل راستوں کا بھی انتظا م کیا گیا ہے

انہوں نے بتایا کہ ضمنی الیکشن کے دن ٹریفک پولیس کی اضافی نفری خصوصی فرائض سرانجام دے گی تاکہ ٹریفک انتظامات کو بہتر سے بہترین اور منظم انداز میں سرانجام دیا جاسکے۔ چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی محمد بن اشرف نے تمام ٹریفک افسران و ملازمان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ضمنی الیکشن کے موقع پر اپنے فرائض انتہائی الرٹ رہ کر سرانجام دیںاپنی پیشہ وارانہ

قابلیت کا بہتر طریقہ سے مظاہرہ کریں اور افسران چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مزید فعال بناتے ہوئے مضبوط بنائیںٹریفک بہائو کو برقرار رکھیں،باالخصوص ضمنی الیکشن کا نتیجہ آنے کے بعد تمام سرکل اور سیکٹر انچارجز اپنے اپنے سرکل اور سیکٹر میں ٹریفک روانی کے لئے کئے گئے انتظامات کو مکمل رکھنے کے ذمہ دار ہیں اس سلسلے میں غفلت ، لاپرواہی یا عدم دلچسپی ناقابل برداشت تصور کی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…