جمعہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2024 

پنجاب کے ایک اور سابق وزیراعلیٰ کے گرد نیب کا گھیرا تنگ یہ سیاستدان کون ہے اور اس پر کیا الزام ہے؟بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف یوٹیلٹی اسٹورز میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات پرانکوائری شروع کردی ،منظور وٹو پر بطور وفاقی وزیر یوٹیلٹی اسٹورز میں 200 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف بھی یوٹیلٹی اسٹورز میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔میاں منظور وٹو نے 2008 سے 2013 کے

دوران بطور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کے یوٹیلٹی اسٹورز میں 200 سے زائد ایریا مینیجرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، منظور وٹو نے کچھ من پسند افراد کو نوازنے کے لیے 10 یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ایریا مینیجر لگایا جبکہ اس سے پہلے ایک ایریا مینیجر 15 یوٹیلٹی اسٹورز کے معاملات کی دیکھ بھال کرتا تھا۔نیب کے مطابق میاں منظور وٹو کے خلاف متعلقہ محکموں سے ریکارڈ حاصل کیا جاچکا ہے جبکہ جلد میاں منظور وٹو کو بیان قلمبند کروانے کیلیے طلب کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…