تجاوزات کیخلاف آپریشن کا رخ بنی گالہ کی طرف مڑ گیا ، سی ڈی اے کی ٹیم پولیس کو ساتھ لیکربھاری مشینری سمیت پہنچ گئی

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  13:37

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالا میں کورنگ نالے کے اطراف میں غیر قانونی تجاوازت کے خلاف آپریشن کا کچھ ہی دیر میں آغاز،سی ڈی اے کی ٹیم بھاری مشینری کے ساتھ بنی گالا پہنچ گئی پولیس کی ٹیم بھی بنی گالا میں موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھی بنی گالا میں غیر قانونی تجاوازت کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا تاہم اندھیرے ہونے کے بعد آپریشن

کو روک دیا گیا تھا اور آج پھر اس آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔واضح  رہے اس سے قبل موضع موہڑہ نورمیں غیر قانونی تعمیرات پر 400 سے زائد گھروں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے جبکہ  دو روز قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں ریمارکس دیئےتھے  کہ عمران خان سب سے پہلے اپنا گھر ریگولرائز کرائیں اور سب سے پہلا جرمانہ بھی انہی کوادا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎