پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان ، بھارت کے جوہری منصوبوں تک پہنچ گیا خبر ملتے ہی دشمن ملک میں کھلبلی مچ گئی، مودی سرکار نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور امریکہ بھارت کے جوہری منصوبوں تک پہنچ گئے، پاکستان کسی بھی وقت بھارت میں موجود اپنے مخبروں کے ذریعے تباہی مچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی ماہرین کے انتباہ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی سرکار نے بھارت کی تمام جوہری منصوبوں میں کام کرنے والے

سائنسدانوں پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور یہ احکامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بھارتی سائنسدان نشانت اگروال کی جانب سے پاکستان اور امریکہ کو فراہم کردہ حساس جوہری معلومات فروخت کرنے کا اعتراف سامنے آیا ہے۔ معتبر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنسدان نشانت اگروال نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جوہری بموں کی ٹیکنالوجی پاکستان ، امریکہ اور دیگر ممالک کو فروخت کی تھی ۔خفیہ اداروں کو موصول ہونے والی معلومات سے انکشاف ہوا کہ پاکستان کی ایجنسی آئی ایس آئی کے مخبر بھارت کے تمام حساس محکموں اور جوہری لیبارٹریز میں موجود ہیں۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سائنسدان نشانت اگروال کے بیان کو اگر درست مان لیا جائے تو پاکستان کسی بھی وقت بھارت میں موجود اپنے مخبروں کے ذریعے تباہی مچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایک نامور بھارتی دفاعی تجزیہ کارپروفیسر اجے کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت اپنی 13ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکوں سے نبرد آزما ہے اور یہ علیحدگی کی تحریکیں اس کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنسی ہوئی ہیں اگر پاکستان کی آئی ایس آئی کے مخبر بھارت میں موجود جوہری لیبارٹریز میں موجود ہیں تو اس کا صاف مطلب ہے کہ پاکستان بھارت کو شکست دینے کی پوری منصوبہ بندی کر چکا ہے۔ دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس

نے مودی سرکاری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت ملکی دفاع میں ناکام ہو چکی ہے اور بھارتی سلامتی خطرے میں پڑ چکی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کو بھارت کے جوہری راز فروخت کرنیوالا سائنسدان گمنام سائنسدان نہیں بلکہ اسے بھارت میں گزشتہ سال کا ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل اسرائیل کے ساتھ مل کر

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر چکا ہے اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے جنرل ضیا الحق کے دور میں ایسی ہی ایک بھیانک سازش کا بروقت سراغ لگالیا تھا جس کے باعث بھارت اور اسرائیل کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ اس وقت کے سربراہ مملکت جنرل ضیا الحق نے فوری طور پر بھارت اور اسرائیل کی اٹامک لیبارٹریز کو نہ صرف تباہ کرنے کا پلان ترتیب دیدیا تھا بلکہ ساتھ ہی حملہ آور ہوجا رہے اسرائیلی طیاروں کو کائونٹر کرنے کیلئے بھی ائیرفورس کو احکامات جاری کر دئیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…