کراچی (آن لائن) فنانشل مائیٹرنگ یونٹ نے منی لانڈرنگ میں ملوث 41 افراد کی خلاف کارروائی کے لئے نام ایف بی آر کو بھجوا دےئے39 افراد کا تعلق کراچی ایک کا حیدر آباد اور ایک کا کوئٹہ سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل مائیٹرنگ یونٹ نے منی لانڈرنگ میں ملوث 41 افراد کی فہرست ایف بی آڑ کو بھجوا دی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے اور
ایف بی آر انٹلی جنس انوسٹی گیشن یونٹ نے ان افراد کے خلاف کارروائی کے لئے خط تحریر کیا ہے منی لانڈرنگ میں ملوث پر 41 افراد نان فائلز اور ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ بھی نہیں ہیں ایف بی آر کی جانب سے ریجنل ٹیکس یونٹ کو ان عام 41 افراد کی جائیداد اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے ان میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی سے ہے ان افراد میں ثانیہ رضا صدیقی ، فرزانہ، عبداللہ ہالاری ، محمد اشرف، جنید احمد ، محمد رمضان ، محمد خان کاشف حسینی،شہلا کاشف ، علی کاشان، سلیم خان شافی، امیر حمزہ ، محمد علی شعیب ، احمد فراز ملک ، راجہ فیصل داؤد جنجوعہ ، ڈاکٹر محمود کاظمی ، سعدیہ ضیاء، میسرز ڈائرز اینڈ کیمیکل پراپرائٹر کے عزیزاحمد ، فریدہ قاسم رخسانہ گودامی، علی نادر، احسان مرشد شامل ہیں ان افراد میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ ایک شخص کا تعلق حیدرآباد اور ایک کا کوئٹہ سے ہے اور یہ دونوں افراد بھی کراچی میں کاروبار کرتے ہیں۔