لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری یونیورسٹیوں میں پروچانسلر کاعہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے یونیورسٹیز کے ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اس عہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر ہائیر ایجوکیشن جو پروفانسلر کا
عہدہ بھی رکھتے ہیں ا نہوں نے حکومت کے اس فیصلے کی تصدیق کر دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سابقہ حکومت نے یہ عہدہ سیاسی مفادات کیلئے تشکیل دیا تھا اور یہ غیر ضروری عہدہ ہے اور اس سے یونیورسٹی کے معاملات چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے اس لئے اس عہدے کو ختم کیا جارہا ہے ۔