منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

تمام یونیورسٹیوں اور اسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور غیر معیاری اور زیادہ بجلی خرچ کرنے والی اشیاء پرٹیکسز اور ڈیوٹی کو بڑھانے کی تیاریاں،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر محمد اختر نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی بحران سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بجلی کے درست استعمال اور بجلی بچانے کے نت نئے طریقوں پر عمل کرنا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کی ایک محکمانہ بریفنگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری توانائی الطاف بلوچ بھی شریک تھے۔

بریفنگ میں وزیر توانائی کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب بجلی کے بلوں کی مد میں ماہانہ 25 ارب روپے خرچ کرتی ہے اور مناسب منصوبہ بندی سے اس خرچ میں خاطر خواہ کمی کی جا سکتی ہے۔ اس پر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا کہ پنجاب کی تمام سرکاری عمارات کو گرین بلڈنگز قرار دینے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کے لیے اعلیٰ پارٹی قیادت اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مشاورت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا عمل اپنے ادارے سے شروع کریں گے اور سب سے پہلے محکمہ توانائی اور اس کے ذیلی اداروں کے زیرِ استعمال عمارات کو انرجی ایفیشنٹ عمارتوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری اور زیادہ بجلی خرچ کرنے والی اپلائنسز کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹی کو بڑھانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے تا کہ ان کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آئندہ نئی بننے والی سرکاری و غیر سرکاری عمارات کو انرجی ایفیشنٹ بنانے کے لیے ہمیں ہمسایہ ملک کی طرز پر انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ (ECBC) جیسے قوانین پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس طرح کی قانون سازی سے پاکستان سالانہ تقریباََ84 ارب روپے اور اندازاً 1800 میگا واٹ تک بجلی کی بچت کر سکتا ہے۔

مزید برآں ان قوانین کو 5 ملین گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں بھی شامل کر کے بجلی کی بچت کے عزم کی تکمیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے PEECA کی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری یونیورسٹیوں اور اسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر کے رواں ہفتے میں رپورٹ پیش کرے۔اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو صوبائی وزیر توانائی کو جلد سفارشات پیش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…