جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ظلم کی انتہا،بیٹی کے فارم کیلئے آنیوالے باپ کیساتھ سرکاری کالج کے کلرک کا ایسا سلوک کہ آپکی روح بھی کانپ اٹھے گی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالہ،حیدر آباد(سی پی پی) سندھ کے ہالہ ڈگری کالج کے کلرک نے فرعونیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹی کا فارم لینے کیلئے آنے والے شخص سے تضحیک آمیز سلوک کیا، پرنسپل کو شکایت لگانے پر زیرتعلیم بچوں کو نکلوانے کی دھمکی بھی دی جس پر غریب باپ پاں پکڑ کر معافی مانگنے پرمجبور ہو گیا،

بلاول سے انصاف کی اپیل کر دی۔ہالہ نیوسعید آباد کے ڈگری کالج طالب المولی کے عملے کی من مانیاں حد سے بڑھ گئیں، بیٹی کا فارم حاصل کرنے والے باپ سے کالج سٹاف نے تضحیک آمیز سلوک کیا جس کی وڈیو دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ ہالہ میں ظفراللہ نامی شخص اپنی بیٹی کا ایم اے فائنل کا فارم حاصل کرنے کیلئے کالج آیا جس کے دوران سبجکیٹ معلوم کرنے پر کالج کلرک طیش میں آگیا۔کالج پرنسپل کو شکایت کرنے پر تمام سٹاف یکجا ہوگیا اور ظفراللہ سے کہا کہ تم نے ہماری بے عزتی کروائی ہے، پرنسپل کو کیوں بتایا۔ کلرک نے غضبناک ہوتے ہوئیکرسیوں کو لاتیں ماریں اورلوگوں کے سمجھانے بجھانیپر بھی کسی کی ایک نہ سنی۔متاثرہ شخص ظفراللہ نے بتایا کہ اسکے دو بیٹے اور بیٹی کالج میں زیر تعلیم ہیں ان کو کالج سے نکلوانے کی دھمکی دی۔ کلرک نیپیر پکڑکر معافی مانگنے پر مجبورکیا۔ کالج پرنسپل نے موقف اختیار کیا کہ مجھے معاملے کا بتایاگیا تو ظفراللہ اور سٹاف کی صلح کروادی۔ متاثرہ شخص نے وزیراعلی سندھ اور بلاول بھٹو زرداری سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔دریں اثناء سیکرٹری کالجز سندھ نے کالج میں شہری کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔نیو سعید آباد ڈگری کالج میں بچی کا فارم لینے آئے والے کے ساتھ تصحیک آمیز سلوک کرنے پر ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد نے کلرک جانب کیریو کو معطل کر دیا جب کہ واقعے کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

پروفیسر نصیر الدین شیخ کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی تین روز میں ڈائریکٹر کالجز کو رپورٹ پیش کرے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر نصیر الدین شیخ کے علاوہ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز علی احمد جمالی اور پرنسپل سچل کالج پروفیسر علی اکبر کیریو بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔اپنی بیٹی کے لیے ایم اے کا داخلہ فارم لینے آنے والے والد ظفر اللہ کے ساتھ کالج کے سینئر کلرک جانب کریو نے غیر انسانی سلوک کیا تھا اور فارم لینے آنے والا شہری ظفر اللہ کو پیر پکڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔ظفر اللہ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…