لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین کے ضمنی انتخاب میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے اساتذہ کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مراسلہ تمام ڈسٹریکٹ ایجوکیشن افسران کو جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق 2018 کے ضمنی
انتخاب میں کوئی ہیڈ ماسٹر یا استاد کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا جبکہ کسی بھی انتخابی امیدوار کے ساتھ تصویر اور کارنر میٹنگ میں جانے پر بھی پابندی ہو گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپنا گھر، پلاٹ یا کوئی اور جگہ کسی سیاسی سرگرمی کیلئے دینے پر بھی پابندی ہو گی اور اگر کوئی استادف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔