جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بگ بورڈ کے بعد پے ڈایمنڈ نامی کمپنی کے نام پر میگا فراڈ ، غریب عوام کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ، ملوث افراد غائب ،افسوسناک انکشافات

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غذر (آ ئی این پی )غذر میں بگ بورڈ کے بعد پے ڈایمنڈ نامی کمپنی کے نام پر میگا فراڈ غریب عوام کے کروڑوں روپے ڈوب گئے میڈیا میں خبروں کی اشاعت کے بعد اعلی حکام کی طرف سے غریب عوام کو بھاری منافع کا جھانسہ دیکر رقم لوٹنے والے گروہ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم کئی افراد جو اس فراڈ میں ملوث تھے وہ غائب ہوگئے،

گاہکوچ سٹی تھا نہ کی پولیس نے چار افرادجو مبینہ طور پر اس فراڈ میں ملوث بتائے جاتے ہیں کو سٹی تھا نہ بلاکر ان کیخلاف کارروائی شروع کر دی ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز سٹی تھانہ گاہکوچ کی پولیس نے اس کمپنی سے وابسطہ چار افراد کو پولیس کی گاڑی میں سٹی تھانہ گاہکوچ پہنچا دیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ غذر میں بگ بورڈ سکینڈل کے بعد پے ڈائمنڈ کے نام پر میگا سیکنڈل سامنے آگیا ہے اس میں پیسے جمع کرانے والے ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے مختلف بنکوں سے قرضے پر رقم نکال بھاری منافع لے لالچ میں اس فراڈ ادارے میں رقم جمع کر ادی اس وقت غذر میں بھاری منافع کے لالچ میں بعض افراد نے تیس سے چالیس لاکھ روپے جمع کر ادئیے ہیں اور جب اس فراڈ کا پتہ چلا تو وہ ان افراد کو تلاش کر رہے ہیں جنہوں نے بھاری منافع کا لالچ دیکر ان سے لاکھوں روپے بٹور لئے تھے اور رقم بٹورنے والے نوسرباز زیر زمین چلے گئے ہیں اور جن کے پیسے ڈوب گئے ہیں وہ بھی دیوانوں کی طرح گاہکوچ بازار میں نظر آرہے تعجب کی بات یہ ہے کہ اتنا بڑا سیکنڈل سامنے اگیا مگر حکومتی اداروں کو پتہ تک نہیں چلا حالانکہ کئی روز سے اس فراڈ کمپنی کے حوالے سے اخبارات میں خبریں شائع ہوتی رہی مگر حکومتی سطح پر کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں افراد اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے بعض افراد کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ انھوں بیس سے تیس فی صد منافع پرلوگوں سے رقم حاصل کی اور اس فراڈ ادارے میں رقم جمع کرا دی

اب یہ لوگ بھی پریشان حال جن افراد کے پاس رقم جمع کر ادی تھی ان کی تلاش میں ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شروع میں کم از کم ایک لاکھ تیس ہزار روپے جمع کرانے والے افراد کو تین ماہ بعد ماہانہ تئیس ہزار روپے ملتے تھے اور یہ رقم منافع کا نام دیکر وہ شخص ادا کرتا تھا جس نے ان سے رقم وصول کی تھی جو جتنا زیادہ رقم جمع کراتا اس کو اتنا ہی زیادہ منافع دیا جاتا تھا

کچھ ہی عرصے کے بعد پے ڈائمنڈ نامی اس کمپنی نام بھی انٹرنیٹ سے غائب ہوگیا تو کروڑوں روپے جمع کرانے والے افراد رقم لینے والے لوگوں کے پاس پہنچ گئے ان افراد نے رقم جمع کرانے والوں کو ایک بار پھر بیوقوف بنایا اور کہا کہ کمپنی کا نام تبدیل ہوگیا ہے اور اس کمپنی نے نیا نام رکھا ہے اب تک کی اطلاعات کے مطابق غذر میں ہی تیس کروڑ سے زائد رقم بھاری منافع کے نام پر ان نوسربازوں نے لوگوں سے حاصل کیا ہے اب جن لوگوں سے رقم بٹو لی گئی ہے وہ منافع بھی نہیں مانگتے بلکہ اپنا اصل زر مانگتے ہیں مگر نوسربا ز اصل رقم تو دور کی بات اس کا نصف دینے کو بھی تیار نہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…