منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’کیا شہباز شریف کی گرفتاری کا تحریک انصاف کو پہلے سے علم تھا ؟‘‘ عثمان ڈارنے اپناٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ، اس میں ایسا کیا لکھاتھا ؟معروف خاتون اینکر نے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دوٹوک پیغام بھی دیدیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گزشتہ روز نیب نے صاف پانی کیس میں تیسری دفعہ تفیش کیلئے طلب کیا تھا ۔ نیب سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم کیس میں گرفتارکیا گیا ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی تو وہیں سیاسی رہنمائوں کا شدید ردعمل بھی سامنے آیا ۔

اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام ٹویٹ کیا جس میں لکھا کہ ’’فواد حسن فواد شہباز شریف کیخلا ف وعدہ معاف گواہ بنے ہیں ‘‘۔ جس پر معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ان پر سوال داغ دیا کہ ’’ سر یہ خبر آپ کے پاس پہلے کہاں سے آ گئی ؟ نیب نے تو ابھی باضابطہ نہیں بتایا‘‘۔ غریدہ فاروقی کے سوال پوچھتے ہیں عثمان ڈار نے فوراً اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا لیکن معروف اینکر نے ان کے ٹویٹ کے سکرین شاٹ لے کر شیئر کیے اور ساتھ لکھا کہ ’’ بہت اچھے اور پیارے انسان ہیں عثمان ڈار صاحب لیکن غلطی کر گئے۔ ٹویٹ کیا کہ فواد حسن فواد وعدہ معاف گواہ بن گئے؛ پھر ڈیلیٹ کر دیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو چاہئیے نیب کے معاملات میں بیان بازی سے دور رہے۔یاد رہے کہ نیب نے احتساب عدالت سے شہباز شریف کے15روز ہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر رکھی تھی جسے عدالت نے جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے 10روزہ جسمانی ریمانڈپر انہیں نیب کے حوالے کر دیا ۔جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ ضمنی انتخابات سے پہلے شہباز شریف میدان میں نہ ہوں ، نیب کے پاس ثبوت ہیں تو ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے ۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہی وہ 10 دن ہیں جب پی ٹی آئی شہباز شریف کو گرائونڈ پر نہیں دیکھنا چاہتی ، حکومت چاہتی ہے کہ ضمنی انتخابات سے پہلے شہباز شریف میدان میں نہ ہوں ،نیب کے پاس ثبوت ہیں تو ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے ، کون سی ایسی تحقیقات ہیں جو نیب نے کرنی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…