لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ایک بار پھر پنجاب میں دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن،بڑا خواب شہبازشریف کی گرفتاری کے بعداب پورا ہونا مشکل ہوگیا،نمبرز گیم پھر شروع،پنجاب میں 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) دونوں کے لئے اہمیت اختیار کرگئے۔ پاکستان تحریک انصاف اس وقت پنجاب اسمبلی میں 175 نشستوں کے ساتھ پہلے جبکہ (ن) لیگ 162کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔جبکہ آزاد اراکین2 ، ایک راہ حق پارٹی
اور پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد7ہے ۔تحریک انصاف کو پنجاب میں صرف 14 نشستوں کی برتری حاصل ہے۔14 اکتوبر کو پنجاب کی 11 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے کلین سویپ کیا تو انکے اراکین کی تعداد 173ہوجائے گی ۔پیپلز پارٹی اور آزاد اراکین کو ساتھ ملانے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پنجاب میں دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آسکتی ہے ۔