لاہور(نیوزڈیسک)تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل امتیازکیفی کی والدہ سپریم کورٹ رجسٹری میں اپنے ہی بیٹے کے خلاف پیش ہوگئیں ، انہوں نے اس موقع پر انتہائی افسوسناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا کروڑوں کا مالک ہے لیکن اپنے ہی ماں باپ کے ساتھ ظلم کررہاہے ہم میاں بیوی مانگ کرکھاتے ہیں اور ہمارا بیٹا ہمیں کھانے کو بھی کچھ نہیں دیتا، امتیازکیفی کی والدہ نے انکشاف کیا کہ میرے بیٹے
امتیازکیفی نے 275مرلے زمین میں سے 135 مرلے پر قبضہ کرکے ڈبل سٹوری مکان بنایا ہوا ہے جبکہ اس کے پاس تین گاڑیاں بھی ہیں لیکن ہم بسوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے بتایا کہ میرے سات بیٹے ہیں اور میں جائیداد اپنے ساتوں بیٹوں میں برابر تقسیم کرنا چاہتی ہوں انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی کہ بیٹ کا ناجائز قبضہ چھڑوایاجائے اورتمام بہن بھائیوں کو شریعت کے مطابق برابر حصہ دیاجائے۔