اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آوارہ کتوں کے گھسنے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ اسلام آباد انٹرنیشنل پر سکیورٹی اور انتظامات کی قلعی آوارہ کتوں نے کھول دی ہے اور ائیرپورٹ کے لائونج میں آوارہ کتوں کے ایک گروہ نے دھاوا بول دیا اور لائونج میں آزادانہ گھومتے
پھرتے رہے ۔ پتہ چلا ہے کہ رات ہوتے ہی آوارہ کتے ایئرپورٹ کے لاؤنج تک پہنچ جاتے ہیں ۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے کتوں کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔ایئر پورٹ لاؤنج میں کتوں کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔جبکہ اسی ائیرپورٹ پر قومی و بین الاقوامی فلائٹ سے کئی غیر ملکی مسافر آتے جاتے ہیں جس سے پاکستان کی بری تصویر پوری دنیا میں جا رہی ہے۔