سری نگر(آ ئی این پی) کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وزیرِ خارجہ کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری امنگوں کا ترجمان ہے۔اتوار کو چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی نے جرات کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔
حریت رہنما علی گیلانی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں موت اور تباہی کا کھیل رک نہیں سکتا۔ انھوں نے بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج کا خطاب جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ کہا بھارتی وزیرِ خارجہ کی تقریر جھوٹ سے بھرپور تھی۔قبل ازیں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی پاکستانی وزیرِ خارجہ کی تقریر کی تعریف کی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں بھارتی بربریت کا کھل کر ذکر کیا۔یاد رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہتر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے پی ایس اور مستونگ حملوں کے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔انھوں نے کہا دہشت گردی کی آڑ میں بھارت کشمیر میں مزید مظالم نہیں ڈھا سکتا، خطے کے امن کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بھارت کو ہمارے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وزیرِ خارجہ کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری امنگوں کا ترجمان ہے۔اتوار کو چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی نے جرات کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔