جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے وزارت داخلہ کیوں اپنے پاس رکھی ہے؟ خواجہ سعد رفیق نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی ہے‘ ہمارے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ وقت کبھی ان پر بھی آسکتا ہے‘روایت ہے جسکی حکومت ہو ضمنی انتخابات بھی وہی جیت جاتا ہے لیکن اس بار حالات کا دھارا بدل رہا ہے ،پاکستان تحریک انصاف سے ملک سنبھا لا نہیں جا رہا ،

حکومت پاکستان کے پرانے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف ہے، موجودہ حکومت سی پیک کو مسخ کر دے گی‘ عمران خان نے ووٹ چوری نہ کیا ہوتا تو میرے حلقے سے گنتی ہونے دیتے اگر ہماری درخواست پر گنتی کی اجازت مل جاتی تو دوبارہ ضمنی انتخاب نہ ہوتا ‘ ،ریلوے کی ٹکٹ پر ڈیم فنڈلگانے سے ڈیم نہیں بنا کر تے۔ ڈیفنس میں منعقدہ تقریب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس حلقے میں لیگی کارکنوں کی کمی نہیں ،پی ٹی آئی کا اس علاقے میں ٹرینڈ نہیں تھا ،انتخابات میں نتیجہ کچھ اور تھالیکن سامنے کچھ اور آیا۔ہماری درخواست پر گنتی کی اجازت مل جاتی تو دوبارہ ضمنی انتخاب نہ ہوتا ۔قالین کے نیچے نتیجہ نا چھپایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ مرتی ہوئی ریلوے کو اللہ کے حکم سے ہم نے زندہ کیا،نئے پاکستان میں بجلی ،گیس ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے ،پی ٹی آئی سے حکومت نہیں سنبھالی جا رہی ۔انہوں نے کہا کہ ناتجربہ کاری سے پریشانی ہو رہی ہے ،حکومت سی پیک نہیں چل رہا، جو پالیسی لا رہے ہیں وہ چین کو قبول نہیں ہو گی،جو معاہدہ حکومتوں کی سطح پر ہوتے ہیں آنے الی حکومت انہیں تبدیل نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جبکہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت نے پاکستان کو ریورس گئیر لگا دیا ہے ۔ چند ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا بے حد ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے درپے ہے ،

افغانستان کے اندر حالات بہتر ہونے پر پاکستان میں بہتری آئے گی۔خواجہ سعید رفیق کا کہا ہے کہ ریلوے کی ٹکٹ پر ڈیم فنڈلگانے سے ڈیم نہیں بنا کر تے ،روایت ہے کہ جس کی حکومت ہو ضمنی انتخابات بھی وہی جیت جاتا ہے لیکن اس بار حالات کا دھارا بدل رہا ہے ،پاکستان تحریک انصاف سے ملک سنبھا لا نہیں جا رہا ، حکومت پاکستان کے پرانے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف ہے، موجودہ حکومت سی پیک کو مسخ کر دے گی،

عمران خان نے ووٹ چوری نہ کیا ہوتا تو میرے حلقے سے گنتی کیوں نہ ہونے دی گئی ،،عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی ہے،بھاشا ڈیم کیلئے ہمیں غیر ملکی فنڈز مل سکتے ہیں۔خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ میں کارکنوں میں ایک نیا ولولہ اور جوش دیکھ رہا ہوں ،روایت ہے کہ جس کی حکومت ہو ضمنی انتخابات بھی وہی جیت جاتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہو گا کیونکہ اس بار حالات کا دھارا بدل رہا ہے ،

اس بار لوگوں کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دے گی ، جھوٹ بول کر آپ ایک داؤ تو لگا سکتے ہین لیکن داؤ باربار نہیں لگتا ،لوگ جانتے ہین این اے 131کے پی ٹی آئی امیدوار نے انہیں چھوڑ جانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ،گیس ،آٹا سب کچھ مہنگا ہو چکا پاکستان تحریک انصاف سے ملک سنبھا لا نہیں جا رہا ، حکومتی اقدامات اور رویوں سے پاکستان کی پوری دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے ،موجودہ حکومت سی پیک کو مسخ کر دے گی،

جس سے منصوبہ دس سال پیچھے چلاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ میں تھیلے کھلنے نہیں دیئے جاتے اور ووتوں کی گنتی کو روک دیا جاتا ہے ،عمران خان ووت لے کر وزیر اعظم نہیں بن سکتے تھے اس لیے ہمارا ووٹ چوری کیا گیا ،ووٹ چوری نہ کیا ہوتا تو میرے حلقے سے گنتی کیوں نہ ہونے دی گئی ، اس طرح ملک اور حکومتیں نہیں چلتی بلکہ ان کی عمر کم ہو جاتی ہے ،عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی لی ،

وزیر اعظم اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کے شکنجے میں جکڑناچاہتے ہیں،نئے حکومت پاکستان کے پرانے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف ہے ، اس سے قبل ہمیں بھارت سے بھی خفت اٹھانی پڑی ،بھینسیں اور سیکنڈ ہینڈ گاڑیاں بیچ کر ملکی خسارہ پورا نہیں کیا جا سکتا ، بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے ہمیں غیر ملکی فنڈز مل سکتے ہیں ، ریلوے کی ٹکٹ پر ڈیم فنڈلگانے سے ڈیم نہیں بنا کر تے ،ڈیم بنانے کیلئے نئے فارمولے صرف پاکستان میں ہی متعارف کروائے جارہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…