اسلام آباد (این این آئی)ڈپلومیٹک انکلیو کانسٹیٹیوشن ایونیو میں جاسوس آلات کی موجودگی کے معاملے کا چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے نوٹس لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی ے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے ہدایت جاری کی ہیں کہ وزارتِ داخلہ 10 دن کے اندر این ٹی آئی ایس بی وارنگ پر رپورٹ جمع کرائیں، ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس ان مقامات کی نشاندہی کریں جہاں مشینیں
نصب ہیں۔رحمان ملک نے کہا کہ جاسوس آلات کے ذریعے اہم شخصیات اور وزارتوں کی فون کالز ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ این ٹی آئی ایس بی رپورٹ کی مطابق موجودہ آلات کالز اور میسجز تک مکمل رسائی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں اسلام آباد میں کالز انٹرسیپٹ کر رہی ہیں، کسی ملک میں جاسوسی کرنا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔