ہفتہ‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس، قبضہ مافیا کے خلاف بڑے اقدام کی منظوری دے دی گئی،دھماکہ خیز فیصلے

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس کا منعقد ہوا ،جس میں قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ گروپوں اورتجاوزات کے خلاف آپریشن طاقتور مافیاسے شروع کیا جائے گااورآپریشن بلاامتیاز اوربلا رورعایت ہوگا۔

زمینوں پر قبضے اورتجاوزات کرنیوالوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قبضہ مافیااورتجاوزات کرنیوالوں کے خلاف شروع کی جانے والی مہم ہر صورت کامیاب ہونی چاہیے۔ متعلقہ محکمے اورادارے مربوط کوآرڈینیشن کے تحت مہم کا آغاز کریں۔ آپریشن کیلئے تمام تیاریاں اورانتظامات مکمل کیے جائیں۔وزیراعلیٰ نے اپیل کی کہ عوام اپنے اردگردعلاقوں میں موجود قبضہ مافیاکی نشاندہی کریں، ہم کارروائی کریں گے ۔سینئر صوبائی و زیر عبدالعلیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔سب سے پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران واگزار کرائی گئی اراضی کو زیر استعمال لانے کیلئے پلان مرتب کیا جائے ۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشیدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے عوام میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے کیونکہ اس ناسور کا خاتمہ عوام کے اپنے مفاد میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے دباؤکو بالائے طاق رکھ کرآپریشن کرناہوگا۔وزیراعلیٰ کو قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف شروع کی جانے والی مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان،صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید ،چیف سیکرٹری ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…