جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کویتی افسر کا بیگ اور بٹوہ اقتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20کے اعلیٰ افسر نے کیوں چوری کیا؟ فواد چودھری نے ایسی وجہ بتادی کہ صحافی بھی پریشان ہوگئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ملکی تاریخ میں انوکھی واردات پیش آگئی ، اقتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے آفیسرز رغام حیدر نے کویت سے آنیوالے مہمان کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ چوری کرلیا ،وزارت نے معذرت کرلی ،وفد ناراض ہوکر واپس چلاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کوکویت کے اعلی سطح کے وفد جو دورہ پاکستان پر تھا ،

اقتصادی امور ڈویژن میں اجلاس کے دوران وفد کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ اچانک غائب ہوگیا، ذرائع کے مطابق تمام ملازمین ، کمروں اور افسران کی الماریوں کی تلاشی لی گئی ، بڑے افسران نے چھوٹے ملازمین پر شکوک و شہبات کااظہار کیا تاہم وہ تمام شکوک غلط نکلے اور سی سی ٹی وی کی فوٹیج نے چور بے نقاب کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ا قتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے آفیسرزرغام حیدر چور نکلے ، تلاشی کے دوران ان سے کویت سے آنیوالے مہمان کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ برآمد کروالیا گیا ذرائع کے مطابق وزارت نے اپنے ہی آفیسر کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور مذکورہ افسر کو گرفتارکرلیاگیا ہے دریں اثناء جب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے اس چوری سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ صحافی بھی حیران ہو گئے۔ اعلیٰ افسر نے چوری کیوں کی؟ اس سوال پرپر فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تک زیادہ تر بیورو کریسی وہ ہے جس کی اخلاقی تربیت نواز شریف اور آصف علی زرداری نے کی ہے، جب ہماری بیورو کریسی آئے گی تو حالات مختلف ہوں گے۔ ملکی تاریخ میں انوکھی واردات پیش آگئی ، اقتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے آفیسرز رغام حیدر نے کویت سے آنیوالے مہمان کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ چوری کرلیا ،وزارت نے معذرت کرلی ،وفد ناراض ہوکر واپس چلاگیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…