خیبر پختونخوا میں خوشحالی کے دعوے کرنے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ 8 ماہ کے دوران کتنے افراد نے خودکشی کی؟دل دہلا دینے والے انکشافات

29  ستمبر‬‮  2018

مالاکنڈ(سی پی پی) صوبہ خیبرپختونخوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے 7 اضلاع میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 346 افراد نے خودکشی کی، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے 8 ماہ میں سب سے زیادہ خودکشی کے واقعات سوات میں ہوئے، جہاں 222 افراد نے موت کو گلے لگایا۔پولیس ذرائع کے مطابق بونیر میں 73، شانگلہ میں 26، لوئر دیر میں 15، چترال میں 9 اور اپر دیر میں خودکشی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔

جبکہ تحصیل مٹہ میں 8 ماہ کے دوران 33 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خود کشیوں کی وجوہات گھریلو تنازعات اور بیروزگاری بتائی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ صوبے میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ ماہ کے آخر میں طبی اور نفسیاتی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی، جس کا مقصد خودکشی کے محرکات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرنا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…