اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

’’تبدیلی آگئی۔۔ پاکستان نے امریکہ سے ڈومورکہہ دیا‘‘ افغانستان میں مدد کے بدلے ایسی شرط رکھ دی کہ جان کر مودی کی راتوں کی نیندیں اُڑ جائیں گی، شاہ محمود نےساری بازی ہی پلٹ کر رکھ دی

datetime 29  ستمبر‬‮  2018 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتا ہے، خطے میں امریکی ترجیحات بدل چکیں، نئے دوست بنا لئے ہیں، بھارت نے جنوبی ایشیا کو یرغمال بنا رکھا ہے،افغانستان صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں،امریکا کو واضح کیا ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں ، امریکہ چاہتا ہے کہ ہم ان کی مدد کریں تو وہ اپنے دوست بھارت کو امن مذاکرات

پر راضی کرے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیویارک میں منعقدہ ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب، غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کیلئے نیویارک میں موجود امریکی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ایشیا سوسائٹی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتا ہے، ہم افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن افغانستان صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے۔ مریکا نے خطے میں نئے دوست بنائے ہیں، اگر امریکا چاہتا ہے کہ ہم ان کی مدد کریں تو وہ اپنے دوست بھارت کو امن مذاکرات پر راضی کرے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے تمام ملکوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، میں امریکا سے تعلقات کی بحالی کے لیے یہاں ہوں، ہم نے امریکا کو واضح کیا ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے۔خطے میں واشنگٹن کی ترجیحات بدل گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جب بھی امریکا کے ساتھ کھڑا رہا، امریکا کو فائدہ پہنچا۔ سرد جنگ، سویت یونین کے خلاف جنگ اور نائن الیون کے بعد پاکستان امریکا کے ساتھ کھڑ ارہا۔ امریکیوں کے تحفظ میں پاکستان نے کردار ادا کیا ہے جس کو تسلیم کرنا چاہیے۔اس سے قبل غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے

میں امن کا خواہشمند لیکن دوسری جانب بھارت مذاکرات سے راہِ فرار اختیار کر رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ اب محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے بھی بھارتی حکومت سے راستے جدا کر لیے ہیں۔وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت دیگر ممالک کیساتھ تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں۔ فلاحی اور انسانی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ پاکستانی سیاسی قیادت کا نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اتفاق ہے۔پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، خطے میں امن کی خواہش پر ہی کابل کا دورہ کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں لیکن ہندوستان مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…