اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز کو گھر اور گاڑی خریدنے کی اجازت دینے کی سفارش کو مسترد کردیا ہے کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چئیرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا اجلاس کو کچھ لمحے بعد ان کیمرہ کردیا گیا کمیٹی نے وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اراکین نے کہا کہ حکومت نے نان فائلرز کے گاڑی اور جائیداد خریدنے کی پابندی ختم کرنے
کی تجویز منی بل میں دی تھی نان فائلرز کے گاڑی اور جائیداد خریدنے کی تجویز پر حکومت ضمنی ترامیم پیش نہ کرسکی جس کی وجہ سے منی بل میں نان فائلرز کو دی جانے والی چھوٹ کا معاملہ آگے نہ بڑھ سکا جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے گاڑی اور جائیداد خریدنے کی اجازت کو مسترد کردیا ہے۔اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی قومی اسمبلی میں یقین دہانی کروائی ہے کہ نان فائلرز پر گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے گا۔