اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کیسے اپنے سمدھی اور داماد کو ریلیف دیا 11ہزار فیملیوں کو چونا لگا کر اربوں روپے لوٹ کر کینیڈا کیسے منتقل کئے گئے رئوف کلاسرا کے ایڈن ہائوسنگ سکینڈل سے متعلق دھماکہ خیز انکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رئوف کلاسرا کا کہنا تھاکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ایک دبنگ چیف جسٹس تھے،انہوں نے بڑے اہم کیسز اٹھائے اور فیصلے کئے اور نہایت بہادری سے کھڑے رہے، ہمارے جیسے صحافی بھی ان کے مداح تھے۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری کو پہلے ان کے بیٹے

ارسلان افتخار نے ڈبویا، وہاں سے جھٹکا لگااور ملک ریاض صاحب کو بھی داد دیں انہوں نے بھی کرپٹ کرنے کیلئے چیف جسٹس کے بیٹے کو چنا تھا۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما نصرت سحر عباسی نے جیسے پیپلزپارٹی والوں کو طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ڈائن بھی ایک گھر چھوڑ دیتی ہے‘‘تو میں کہوں گا کہ ملک ریاض صاحب بھی ایک گھر چھوڑ دیتے ۔ رئوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ اس میں ملک ریاض کا بھی قصور نہیں کوئی خود کرپٹ ہونا چاہے تو کوئی کیا کرے، جب کوئی تیار ہو گا تو ہی کوئی کسی کو کرپٹ کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10سال ہمیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ طعنے دیتی رہی کہ یہ تھا آپ کا چیف جسٹس۔ آج ان کا نیا کیس آگیا کہ دامادمرتضیٰ ایڈن ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث ہیں۔ افتخار چوہدری کا اس پر کہنا ہے کہ میرا داماد کمپنی میں ڈائریکٹر نہیں تھا۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے نیب کے چند لوگوں کیساتھ میری بات ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری صحیح بات نہیں کر رہے۔رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری کا داماد مرتضی جو کہ ڈاکٹر امجد کا بیٹا ہےیہ موصوف باقاعدہ ایڈن ہائوسنگ کا ڈائریکٹر تھااور ان باپ بیٹوں نے مل کر 13بلین روپے لوگوں سے اکٹھے کئے۔ 11ہزار خاندانوں سے پیسے لئے گئے۔ اور یہ کوئی ایک دو بندے نہیں بلکہ 11ہزار خاندان کو لوٹا گیا ہے اور نیب ان کے 22ارب روپے

کے اثاثے منجمد کر چکا ہے۔ رئوف کلاسرا نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے پاس ای او آئی بی کا ایک کیس تھا جس پر اسی ایڈن ہائوسنگ پہ تھا کہ ڈیڑھ بلین روپے دینے ہیں ، یہ اس سکینڈل میں بھی تھے اور افتخار چوہدری یہ کیس سن رہے تھے اور فیصلے کے بعد ان دونوں خاندانوں میں آپس میں رشتہ داری ہوئی۔ ایڈن نے 12سال تک

ای او آئی بی کا پیسہ استعمال کیا اور جو جائیداد اور کچھ چیزیں انہوں نے ای او آئی بی کو واپس نہیں کی تھیں۔ رئوف کلاسرا نے کہا کہ مزے کی بات ہے کہ ان دونوں باپ بیٹے نے لوٹا 11ہزار لوگوں کو اور لوٹنے کے بعد ان کے پاس جو پیسہ تھا اپنی کمپنی سے نکال کر اپنے پرسنل اکائونٹس میں شفٹ کئے اور کینیڈا نکل گئے ۔ ان کے پاس کینیڈین نیشنلٹی ہے۔ رئوف کلاسرا نے کہا کہ کینیڈا کے

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جو کہ اچھی شہرت کے حامل ہیں ان کے ٹویٹر اکائونٹ کو ٹیگ کر کے لوگوں کو بتانا چاہئے کہ کینیڈا میں کیسے لوٹ مار کا پیسہ پہنچا۔اس موقع پر عامر متین کا کہنا تھا کہ جو بھی اس ملک کو لوٹتا ہے اس کے پاس سے کینیڈین نیشنلٹی نکل آتی ہے۔ رئوف کلاسرا کا مزید کہنا تھاکہ ڈاکٹر عاصم نے اس ملک کو لوٹا، وہ بھی کینیڈین نیشنلٹی ہولڈر ہیں، ڈاکٹر حیدر اشرف ڈی اے جی

آپریشن لاہور وہ لوٹ مار کر کے یہاں سے چھٹیاں لیکر یہاں سے سارا پیسہ لیکر اس نے کینیڈا میں کروڑوں روپے کی جائیدادیں لے لی ہیں، وہ بچے تک وہاں کینیڈا میں سیٹل کر چکا ہے اور اب پتہ چل رہا ہے کہ ڈاکٹر امجد اور اس کا بیٹا مرتضیٰ امجد پاکستان سے اربوں روپے لوٹنے کے بعد کینیڈا چلے گئے۔ عامر متین نے کہا کہ افتخار چوہدری صاحب کہہ رہے ہیں کہ ان کا داماد امجد مرتضیٰ تو

کینیڈین ہے وہ تو ویسے ہی یہاں گھومنے پھرنے کیلئے آیا تھا اس کو غلط گرفتار کیا گیا۔ رئوف کلاسرا نے کہا کہ چاہے بیوروکریٹ ہو، سیاستدان ہو یا کوئی بزنس مین جو بھی پاکستان میں لوٹ مار کرتا ہے وہ سب کچھ لیکر کینیڈا چلا جاتا ہے اور کینیڈا سے متعلق کہاجاتا ہے کہ وہ جی بڑا پروگریسو ملک ہے۔ رئوف کلاسرا نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم کو ٹویٹ کی جانی چاہئے اسی پروگرام سے

کہ آپ کا ملک بلیک منی اور لٹیروں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے، کوئی تھوڑی بہت عزت و وقار اپنے ملک کا رکھیں کہ ہر لٹیرے کو شہریت دی جا رہی ہے۔ کینیڈا ایسے لوگ جن کے بارے میں سامنے آیا ہے کہ وہ لوٹ مار کر پیسہ وہاں لیکر گئے ان کی شہریت منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کرے۔ پاکستان کو جو بھی لوٹتا ہے وہ جا کرامریکی، کینیڈین اور نیوزی لینڈ کی شہریت لے لیتا ہے اور پھر ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ ہمیں ٹچ نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے پاس فارن پاسپورٹ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…