جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

کینیڈا فرار ہونیوالی ایئر ہوسٹس فریحہ کا سراغ لگا لیا گیا یہ اس وقت کہاں ہے؟ انتہائی حیران کن انکشاف

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کی کینیڈا میں غائب ہونے ہونے والی ایئر ہوسٹس فریحہ مختار کا سراغ مل گیاہے۔ذرائع کے مطابق ایئرہوسٹس فریحہ مختار پہلے سے کینیڈا میں رہائش پذیر ایئر ہوسٹس مائرہ کے پاس پہنچ گئی، مائرہ بھی دو سال قبل لاہور سے کینیڈا جا کر روپوش ہو گئی تھی۔ذرائع کے مطابق فریحہ مختار سابق ایئر ہوسٹس مائرہ کے پاس گلنٹن میں موجود ہے، مائرہ خود گلنٹن کے ہلٹن ہوٹل میں ریسپشنسٹ کی ملازمت کرتی ہے،

جبکہ مائرہ اور مڈل مین کی فریحہ کو غیر قانونی نوکری دلوانے کی بات چیت کی ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی ہے۔مائرہ پاکستان سے جانے والی ایئر ہوسٹسز کو مڈل مین حمزہ اور حارث کے ذریعے غیر قانونی مدد فراہم کرواتی ہے۔ دوسری جانب فریحہ مختار لاہور بیس سے تعلق رکھتی ہے مگر جس دن وہ کینیڈا فرار ہوئی اس کی ڈیوٹی کراچی سے لگوائی گی۔ کینیڈا پرواز پر فریحہ کی ڈیوٹی پیپلز یونٹی کے کچھ عہدیدار وں کی ملی بھگت سے لگوائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ایئرہوسٹس کے کینیڈا میں غائب ہونے پر پی آئی اے کو 8 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ہو ا۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ اپنی کارروائی کر رہی ہے۔ غیر قانونی طریقے سے کینیڈا سلپ ہونے والی فریحہ مختار کی گرفتاری کے لئے کینیڈین پولیس سے رابطے میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…