اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بجلی قیمت کم کرنے کیلئے پن بجلی اور سولر سسٹم لانا پڑے گا ، ہمیں یہ منصوبہ بندی پہلے کرنی ہو گی کہ ہمیں اس وقت کتنی بجلی چاہیے اور کتنی بجلی ہمارے پاس آئے گی ۔ قائد ایوان کا کہنا تھا کہ ترسیل کے نظام میں بہترین کیلئے بجلی بل نہ
دینے والےرواج کے خاتمے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ گزشتہ رات ایک نجی ٹی وی کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئی پی پیز کو ادائیگی کیلئے بینکوں سے قرضے لیے جو آج تک قائم و دائم ہیں بلکہ اب تو حالت یہ ہے کہ ان پر سود بھی چڑھ چکا ہے ہمیں بجلی قیمتوں میں نمایاں کمی کیلئے پن بجلی اور سولر سسٹم لانا ہو گا ۔