بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اس اہم مسئلے کے حل کیلئے آئینی ترمیم کے مسودے سے ہمارا نام ہٹا کر حکومتی بل کے طور پر پاس کرالیں تو ہمیں اعتراض نہیں،پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو بڑی پیشکش کردی

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے تحریک انصاف کو معاونت کی پیشکش کردی۔ کہتے ہیں۔جیسے مسلم لیگ ن نے ہماری سفارش پر رائٹ ٹو انفارمیشن بل کو حکومتی بل کے طور پر پارلیمنٹ سے پاس کرایا ویسے تحریک انصاف صوبہ کمیشن کی طرف سے تیار کیے آئینی ترمیم کے مسودے سے ہمارا نام ہٹا کر حکومتی بل کے طور پر پاس کرالے تو ہمیں اعتراض نہیں۔پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے کہا کہ

صوبہ کمیشن رپورٹ نے اچھا خاصا کام کیا اس سے مدد لیں گے۔ جمعرات کونیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر اور رکن قومی اسمبلی یوسف تالپور نے جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے صوبے کے قیام کو ضروری قرار دیا۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ان کے الفاظ سے پکڑا جاسکتا ہے۔ہم اپنا تیار کردہ مسودہ حکومت دینے کیلئے تیار ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے بتایا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے کمیٹی قائم کرچکی ہے جو جلد اپنا کام شروع کردے گی۔وسیب سے متحرک تنظیموں کے ساتھ ساتھ دانشوروں اور ادیبوں سے بھی رابطہ کریں گے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دانشووروں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتوں کو اب بیانات کے صوبے کے قیام کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے. پی ٹی آیی کے ایم این اے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے اپنی جماعت سے بھکر اور میانوالی کو سرائیکی صوبہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا. جبکہ پیپلز پارٹی کے ارشاد سیال نے کہا بہت ہو چکا اب ہمارے صوبہ بنانے میں مزید دیر نہ کی جایے. ڈاکٹر مشتاق گاڈی نے کہا کہ سرائیکی صوبہ پاکستان کا نیوکلیس بن کر سیکورٹی کی ضمانت ہوگا، نزیر لغاری نے کہا کہ سرائیکی صوبہ مکمل جغرافیہ کے ساتھ چاہیئے، محمود نظامی نے کہا کہ ہمارا صوبہ بنانے کا وقت آگیا ہے، ڈاکٹر احسن واگھا کا کہنا تھا کہ انڈس ویلی کی سب پرانی زبان اور تہزیب بچانے سے پاکستان مضبوط ہوگا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…