کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی معیشت کو سمگلنگ کے ناسور سے تحفظ دینے کے ذمہ دار کسٹمز انٹیلی جنس ڈائریکٹور نے منظم سمگلنگ ثابت ہونے کے باوجود کیو موبائل فون کمپنی (ڈی جی کام ٹریڈنگ لمیٹڈ) کے خلاف قانونی جنگی سے فرار کا راستہ اختیار کر لیا ہے،ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز کورٹ سے کیو موبائل کمپنی پر
جرمانہ عائدہ کرکے کنسائمنٹ ریلیز کرنے کے آرڈرز کے خلاف ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس نے ہائی کورٹ سے اپیل نہیں کی، ہائی کورٹ میں اپیل پر کسٹمز کورٹ کا فیصلہ کالعدم ہونے کی صورت میں قومی خزانے کو بھاری نقصان سے دوچار کرنے والی کیو موبائل کمپنی ڈی جی کام ٹریفڈنگ کے متعلقہ ملزمان کو چودہ برس تک جیل کی ہوا کھانا پڑتی اور مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئر کرائے گئے کیو موبائل فونز کی کھیپ بھی ضبط کر لی جاتی۔ کسٹمز عدالت نے ایل ای ڈی بلب ظاہر کرکے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون کی درآمد اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے والی کیو موبائل کمپنی کے خلاف کیس میں سمگل شدہ موبائل فونز ڈیوٹی ٹیکسز اور جرمانے وصول کرکے ریلیز کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس پر قانونی اختیار اور راستہ ہونے کے باوجود ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس نے پراسرار طور پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کسٹمز کورٹ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملکی معیشت کو سمگلنگ کے ناسور سے تحفظ دینے کے ذمہ دار کسٹمز انٹیلی جنس ڈائریکٹور نے منظم سمگلنگ ثابت ہونے کے باوجود کیو موبائل فون کمپنی (ڈی جی کام ٹریڈنگ لمیٹڈ) کے خلاف قانونی جنگی سے فرار کا راستہ اختیار کر لیا ہے،ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز کورٹ سے کیو موبائل کمپنی پر جرمانہ عائدہ کرکے کنسائمنٹ ریلیز کرنے کے آرڈرز کے خلاف ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس نے ہائی کورٹ سے اپیل نہیں کی