اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالاکنڈ ڈویژن اورمظفر آباد کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کیلئے گرانٹ کے تین معاہدے طے پائے ہیں ، معاہدوں کی مالیت ایک کروڑ60لاکھ ڈالر ہے ۔ جمعرات کو وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گرانٹ کے
تین معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ معاہدے سے مالاکنڈ ڈویژن ،مظفر آباد کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کیلئے ہیں ۔ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب انفراسٹرکچر کیلئے گرانٹ دے گا ۔ معاہدوں کی مالیت ایک کروڑ60لاکھ ڈالر ہے ۔وزیرخزانہ اسد عمر اور سعودی ترقیاتی فنڈز کے چیئرمین نے دستخط کئے