بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

معیشت کی بحالی میں بڑا بریک تھرو۔۔ 12بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا؟

datetime 24  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کی آٹو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 12نامور کمپنیوں کاتحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار، ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کر دی۔ پاکستان کے مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آٹو انڈسٹری کی 12بین الاقوامی کمپنیوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں ایک ارب ڈالر

سے زائد کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جس سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار کمپنیوں میںجاپان، جنوبی کوریا، چین اور دیگر ممالک کی کمپنیاں شامل ہیں،دستاویزات کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کو 10 غیر ملکی کمپنیوں نے آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے رضامندی ظاہر کر دی،جبکہ ملک میں دو کمپنیوں کے بند پڑے یونٹس کی بحالی کرکے اس میں سرمایہ کاری کا اعادہ کیا ہے ،و زارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارہ انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے انچارج پالیسی عاصم ایاز نے قومی اخبار کو بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے ،جوکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کھینچ کر آ رہا ہے ، نئی کمپنیاں ملک میں 1.2 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں،جس سے میڈ ان پاکستان گاڑیوں میں اضافہ ہوگا، اور ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا،نئی سرمایہ کاری سے ملک میں مقامی سطح پر اچھی کوالٹی کی گاڑیاں بنیں گی،جو صارفین کے مزاج اور خواہشات کو مدنظر رکھ کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں گی،اس سلسلے میں نئی حکومت آنے کے بعد سرمایہ کاری میں تیزی آ گئی ہے ۔واضح رہے کہ ان کمپنیوں میں یونائیٹڈ موٹرز ، ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز لمیٹڈ، لکی موٹرز ، ہنڈائی نشاط موٹرز ، فوٹون آٹو پارک ، ساگر انجینئرنگ ورکس، پاک چائینہ موٹرز، ٹاپسن موٹرز ، دیوان فاروق موٹرز، گندھارا نسان لمیٹڈشامل ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…