اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری ، بڑا مسئلہ حل ! پاکستان کے کس صوبے میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ، بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں تیل کا بڑا زخیرہ دریافت کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کمپن ی لمیٹڈ کے ترجمان اسد ربانی نے کہا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر تیل کا یہ زخیرہ دریافت کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر سائٹ پر 2ٹیوب ویل نصب کیے گئے تھے ، جن میں ایک سے یومیہ 810بیرل جبکہ دوسرے ٹیوب ویل سے

690 بیرل تیل نکل رہا ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے ترجمان اسد ربانی کا مزید یہ بتایا ہے کہ تقریبا یومیہ 1500 بیرل تیل کی پیداوار بڑی کامیابی ہے ، نکلنے والے تیل تھوڑا سا گاڑھا جسے کراچی میں صاف کرنے والے خارخانوں کو بھیجا جائے گا اس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ تیل کی کوالٹی کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قدرتی نعمتوں سے مالامال بلوچستان میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے کوہلو کے قریب جندران کے مقام پر مری قبائلی اورکھیتران قبائل کے سنگم پر ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی سے بھی بڑا قدرتی گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے اعلیٰ ترین مقتدرذرائع نے اس بات تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ان علاقوں میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام جاری تھا جندران میں گیس کیے بہت ہی وسیع ذخائزدریافت ہوئے ہیں جو سوئی اور اس کے قرب وجوار کے گیس کی دولت سے کہیں زیادہ ہے واضح رہے کہ1950ء کے ابتدائی سالوں میں پہلے سوئی اور اس کے بعد پیرکو ہ اور لوٹی میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے جس کا زیادہ تر فائدہ وسطی پنچاب کے صنعتی علاقوں سمیت کراچی کو ہوا اس کے علاوہ ملک بھر کی گھریلوضروریات کوسوئی گیس سے پورا کیا جاتا ہے ملک میں گیس کا چوتھا ذخیرہ ڈیرہ بگٹی کے علاقہ اوچ کے پہاڑی علاقوں میں در یافت ہوا اسی گیس سے بجلی تیار کی جاتی ہے

اس کے دو پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی کے نزدیک ہیں اور اس کی پیدوار سندھ کے بالائی علاقوں کو دی جاتی ہیں ایک نجی فرم یہ بجلی پیدا کرتی ہے سال میں دواربکے لگ بھگ منافع کمارہی ہے جندران میں دریافت ہونے والے گیس کے ذخیرہ کے بعد اب پاکستان کو ایران اور ترکمانستان سے گیس خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلوچستان میں دریافت گیس کے ذخیرہ آئندہ 50سالوں تک پاکستان کو گیس کی ٖضرورت پوری کرسکیں گے

ماہرین نے خیال ہے کہ جندران میں تیل کے ذخائز بھی وافر مقدار میں دریافت ہوئے ہیں ان کا اندازہ لگایا جارہا ہے یہ تمام ذخائز پاکستان کی ضروریات پوری کریں گے اوراربوں ڈالر کے درآمدکا نعم البدل ثابت ہونگے یہ سارے معاملات بلوچستان کی انتظامیہ پر منحصرہے کہ وہ کتنی جلدی ان ذخائز کو استعمال میں لائے گی18 ویں ترمیم کے بعد معانیاتتیل اور گیس صوبائی محکمے کے اختیارات میں ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…