پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

صبح سویرے افسوسناک سانحہ مانسہرہ میں سکول اسمبلی کے دوران دھاتی پول بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا 4بچے کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاں بحق،استاد اور چوکیدار زخمی

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسکول میں کرنٹ لگنے سے 4بچے جاں بحق ، 2 افراد شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے اسکول میں4 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ افسوسناک سانحہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جن میں ٹیچر اور چوکیدار شامل ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بچے صبح سویرے اسمبلی کے لیے پول پر جھنڈا لگا رہے تھے کہ لوہے کا پول اوپر سے گزرنے

والے بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ایک ٹیچر اور چوکیدار فوری طور پر بچوں کے پاس پہنچے اور گھسیٹ کر انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ خود بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چاروں بچے چل بسے۔ زخمی ٹیچر اور چوکیدار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…