راولپنڈی (آن لائن) میٹرو بس سروس میں ٹھیکیداری سسٹم ،ملازمین کی برطرفیوں ،تنخواہوں میں کٹوتیوں اور ملازمین سے ناروا سلوک کے خلاف میٹرو ملازمین بروزمنگل دن12بجے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ہونے والے مظاہرے کی قیادت آل پاکستان میٹرو ایمپلائز ویلفیئر ٹرسٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین ناصر عباسی کریں گے
جبکہ مظاہرے میں میٹرو بس سروس کے جبری برطرف شدہ اور حاضر سروس ملازمین شرکت کریں گے اس ضمن میں ایسوسی ایشن کے چیئر مین ناصر عباسی نے آن لائن کو بتایا کہ میٹرو بس سروس کے اجرا کے وقت ملازمین کے ساتھ طے شدہ تنخواہوں اور مراعات میں غیر قانونی کٹوتی شروع کرنے پر ملازمین کے احتجاج کے باعث ملازمین کو جبری برطرف کیا گیا انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے مختلف شعبوں کو 20سے زائد ٹھیکیداروں کی تحویل میں دیا گیا جو آج تک ملازمین کی تنخواہوں سے5سے10ہزار ماہانہ کٹوتی کر رہے ہیں انہوں نے کہا تحریک انصاف سے وابستگی کے جرم میں3سال قبل میرے سمیت65ملازمین کو برطرف کیا گیا اورجھوٹے مقدمات بنا کر ہمیں تھانوں میں بند کرایا گیا موجودہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان تھانوں میں ہماری پیروی کرتے رہے انہوں نے کہا انتظامیہ کے مظالم کے خلاف ہائی کورٹ اسلام آباد میں ہماری رٹ طویل عرصہ سے زیر التوا ہے انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ان کی زیر التوا پٹیشن کی جلد سماعت کا حکم جاری کیا جائے ۔ میٹرو بس سروس میں ٹھیکیداری سسٹم ،ملازمین کی برطرفیوں ،تنخواہوں میں کٹوتیوں اور ملازمین سے ناروا سلوک کے خلاف میٹرو ملازمین بروزمنگل دن12بجے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ہونے والے مظاہرے کی قیادت آل پاکستان میٹرو ایمپلائز ویلفیئر ٹرسٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین ناصر عباسی کریں گے